موٹرویز پر ٹریفک خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لیے شہریوں سے تعاون کی اپیل

Big Relief for Motorway Travelers
اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں سے موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی اپیل کردی۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافر گاڑیوں یا دیگر ٹریفک کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں شہری اس کی تصویر یا ویڈیو بنا کر پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کی تصویر یا ویڈیو حاصل کرنے کے بعد فراہم کردہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے اسے موٹروے پولیس کو ارسال کریں، تاکہ متعلقہ خلاف ورزی کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔
موٹروے پولیس نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور شاہراہوں پر قانون کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
حکام کے مطابق شہریوں کا تعاون موٹرویز پر ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور سفر کو مزید محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










