مالاکنڈ میں فائرنگ، پی ٹی آئی کے سابق ویلج کونسل چیئرمین اور بھائی جاں بحق

A senior leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf has announced leaving the party
مالاکنڈ میں فائرنگ، پی ٹی آئی کے سابق ویلج کونسل چیئرمین اور بھائی جاں بحق
مالاکنڈ کے علاقے مٹکنی طوطہ کان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ویلج کونسل چیئرمین محمد فیاض اور ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ مٹکنی طوطہ کان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے محمد فیاض اور ان کے بھائی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقتولین کے لواحقین، علاقہ مکینوں اور پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بٹ خیلہ اسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مقتولین کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










