اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم، نادرا دفاتر میں سہولت دستیاب

08 ستمبر, 2026 09:15

کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید، ترمیم اور ڈپلیکیٹ حاصل کرنے کی سہولت اب نادرا دفاتر میں بھی دستیاب کردی گئی ہے۔ شہری اس مقصد کے لیے نادرا دفاتر میں قائم مخصوص لائسنس کاؤنٹرز سے رجوع کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس سے متعلق مذکورہ خدمات کے لیے شہریوں کو نادرا دفاتر میں قائم لائسنس کاؤنٹرز سے رابطہ کرنا ہوگا۔

نادرا کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق مختلف خدمات مخصوص کاؤنٹرز پر فراہم کی جارہی ہیں، جہاں شہری اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

ہدایات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے منسوخ کیے گئے اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے بھی متعلقہ نادرا کاؤنٹر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اسلحہ لائسنس پر درج ذاتی کوائف، جن میں تصویر، نام، والد کا نام، موجودہ اور مستقل پتہ شامل ہیں، شناختی ریکارڈ کے مطابق درست یا ترمیم کروائے جاسکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق Retainer Details، یعنی اسلحہ رکھنے کے مجاز فرد کی معلومات میں ترمیم کے لیے شہریوں کو پہلے وزارت داخلہ سے رجوع کرنا ہوگا۔

ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے شہریوں کو مطلوبہ دستاویزات مکمل کرکے سابقہ اسلحہ لائسنس کا کارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ درخواست کی کارروائی مکمل کی جاسکے۔

نادرا نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے 1777 ہیلپ لائن اور اپنی ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔