اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

نادرا دفتر میں لمبی قطار سے بچنے کی سہولت متعارف

08 ستمبر, 2026 11:15

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے دفاتر میں انتظار کا وقت کم کرنے کی ایک اور سہولت متعارف کرادی ہے، جس کے تحت اب شہری گھر بیٹھے پیشگی اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ملک بھر میں کسی بھی نادرا دفتر میں اپنی سہولت کے مطابق وقت منتخب کرکے اپائنٹمنٹ بک کراسکتے ہیں۔

اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے بعد شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے متعلقہ نادرا دفتر پہنچیں اور طویل قطار میں باری کا انتظار کیے بغیر مطلوبہ خدمات حاصل کریں۔

نادرا نے شہریوں کو جمع کرائی گئی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ اس کے لیے صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں لاگ اِن کرکے ’’ٹریکنگ‘‘ کے آپشن کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد سلپ پر درج ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ درج کرکے درخواست کی تازہ صورتحال معلوم کی جاسکتی ہے۔

نادرا کے مطابق درخواست کا اسٹیٹس ٹریکنگ آئی ڈی 8400 پر ایس ایم ایس کرکے یا 1777 ہیلپ لائن پر کال کے ذریعے بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔