جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کی سمری منظور

11 ستمبر, 2026 11:03

پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے اسکول ٹیچر انٹرنز (STIs) کی بھرتی کی سمری منظور کرلی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ٹیچر انٹرنز رواں ہفتے سکولوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق اسکول ٹیچر انٹرنز کو عارضی بنیادوں پر تدریسی خدمات کے لیے تعینات کیا جارہا ہے، تاکہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی آئیز کو پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح کے اسکولوں میں تدریس کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ٹیچر انٹرنز پروگرام کا مقصد صرف سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنا نہیں بلکہ نوجوانوں کو عملی تدریسی تجربہ فراہم کرنا بھی ہے۔

ان کے مطابق پروگرام کے ذریعے نوجوان گریجویٹس کو تدریس کے شعبے میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ دوسری جانب سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل بھی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔