جمعرات، 10-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/28هـ (10-09-2026م)

ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر کو ہوگا، سندھ بھر میں امتحانی مراکز قائم

09 ستمبر, 2026 14:20

کراچی: سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر بروز اتوار سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد ہوگا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقد کیا جائے گا۔

امتحان کے لیے کراچی، حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور اسلام آباد میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان پبلک اسکول لطیف آباد میں ہوگا، جبکہ جامشورو میں امیدوار لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں امتحان دیں گے۔

میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ کا امتحانی مرکز میر شیر محمد ٹالپور پبلک اسکول ہوگا، جبکہ لاڑکانہ میں امتحان پولیس ٹریننگ اسکول گراؤنڈ، واگن روڈ پر منعقد کیا جائے گا۔

شہید بینظیرآباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوگا۔ سکھر میں امتحانی مرکز آئی بی اے پبلک اسکول، اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر قائم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد منتقل ہونے والے سندھ کے رہائشی امیدواروں کے لیے امتحانی مرکز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں قائم کیا گیا ہے۔

سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان تین گھنٹے جاری رہے گا، اس لیے امیدواروں کو مقررہ رپورٹنگ وقت کے مطابق امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امتحان مکمل ہونے سے قبل کسی بھی امیدوار کو امتحانی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام امتحانی مراکز پر والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں بھی قائم کی جائیں گی۔

امتحانی ہال میں امیدواروں کو ضروری اسٹیشنری اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ امتحان کے دوران بنیادی سہولیات سے محروم نہ ہوں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔