دل کی دھڑکن سست ہونے کی شکایات، گلائکوسٹنگ انجکشن کے مخصوص بیچ پر پابندی

Warning!! Do not buy these injections, or else…
پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے دل کی دھڑکن خطرناک حد تک سست ہونے کی مبینہ شکایات سامنے آنے کے بعد گلائکوسٹنگ انجکشن کے ایک مخصوص بیچ کی فراہمی، تقسیم اور فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
الرٹ نمبر 125/2026 کے تحت جاری کیے گئے حکم میں گلائکوسٹنگ 1 ملی لیٹر انجکشن (Glycosting 1ml) کے بیچ نمبر BBG11 کو متاثرہ قرار دیا گیا ہے، جس کی میعاد جنوری 2028 تک ہے۔
متعلقہ انجکشن میں Glycopyrrolate 0.5mg اور Neostigmine Methylsulfate 2.5mg شامل ہیں۔ حکام کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے اس دوا کے استعمال کے بعد شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں مریضوں کی دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر سست ہونے کے واقعات بھی شامل ہیں۔
پروونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ نے احتیاطی اقدام کے طور پر مذکورہ بیچ کے استعمال پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔
حکام نے ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بیچ کی سپلائی فوری طور پر روک دی جائے اور کوالٹی کنٹرول، شکایات اور فارماکوویجیلنس سے متعلق تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے۔
اس کے علاوہ تمام ہسپتالوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فارمیسیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ بیچ کو فوری طور پر الگ کرکے قرنطینہ میں رکھا جائے اور اس کا ریکارڈ متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کے حوالے کیا جائے۔
حکام نے مریضوں اور عام شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گلائکوسٹنگ 1 ملی لیٹر کے بیچ نمبر BBG11 کا استعمال فوری طور پر روک دیں اور دوا سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ طبی حکام سے رجوع کریں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










