سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار ایک گھنٹہ کم کرنے کا اعلان

تمام اسکول ایک ہفتے کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کردی ہے۔ اس فیصلے کے بعد طلبہ اور طالبات کو روزانہ پہلے کے مقابلے میں ایک گھنٹہ کم وقت اسکول میں گزارنا ہوگا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے عالمی یوم اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار کم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق طالبات نے اضافی تدریسی وقت کے باعث زیادہ دیر تک اسکول میں موجود رہنے اور بھوک لگنے کی شکایت کی تھی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ طالبات کی درخواست پر غور کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اضافی تدریسی وقت کو ختم کردیا گیا ہے۔ اب سندھ کے تعلیمی اداروں میں پہلے سے ایک گھنٹہ کم تدریسی سرگرمیاں ہوں گی۔
سید سردار علی شاہ کے مطابق کووڈ 19 اور سیلاب کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور نصاب بروقت مکمل کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ حالات بہتر ہونے کے بعد اب اضافی وقت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے حوالے سے بھی بتایا کہ متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کا کام جاری ہے، تاہم مکمل تعمیر نو کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی مکمل بحالی کے لیے مطلوبہ فنڈز جلد فراہم کیے جائیں تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات اور ماحول مل سکے۔
سندھ حکومت نے ہفتے کی چھٹی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کے بعد اسکولوں کے روزانہ اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا تھا۔ اب حکومت نے یہ اضافی تدریسی وقت ختم کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کردی ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









