جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تیزاب گردی کی متاثرہ خاتون کا کراچی میں علاج کرانے کی ہدایت

11 ستمبر, 2026 12:43

وزیراعلیٰ بلوچستان نے تیزاب گردی کا شکار خاتون کو سرکاری خرچ پر علاج کے لیے کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثر ہونے والی خاتون کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال سے کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے عوام فیصلہ سنا چکے، صوبے کی تقسیم کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق متاثرہ خاتون کو علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حکومتی اخراجات پر آغا خان اسپتال کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور تیزاب گردی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں اور متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے ساتھ مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔