جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنے والے عوام کو تکلیف دے رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

11 ستمبر, 2026 12:49

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، احتجاج کے نام پر سڑکیں بند کرنا عوام کو مشکلات میں ڈالنا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں معاشی چیلنجز ہیں لیکن اس صورتحال میں اگر ہم سڑکیں بند کریں گے تو عوام کو مزید تکلیف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں 14 سے 16 ستمبر تک تیز بارش کی پیش گوئی 

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگ رہا ہے، سڑکیں بند کرنے والے پیٹرولیم لیوی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں کیونکہ سڑکیں بند کرنے سے لوگوں کا پیٹرول زیادہ خرچ ہوتا ہے اور اپنی سیاست کے لیے لوگوں کو تکلیف دینا مناسب نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ یہ سال شہر میں ترقیاتی کاموں کے آغاز اور تکمیل کا سال ہے، جس کے تحت شہر میں 65 سے 67 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، مزید بسیں آ رہی ہیں اور پانی کی تقسیم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پرائیویٹ ملیشیا اور نجی ڈالوں میں دندناتے پھرنے کے کلچر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔