پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، اجتماعی زیادتی کے زیر حراست چار ملزمان ہلاک

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اجتماعی زیادتی کے زیر حراست چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
پشاور کے نواحی علاقے رحمان بابا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کے زیر حراست اجتماعی زیادتی کے چار ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے عوام فیصلہ سنا چکے، صوبے کی تقسیم کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
پولیس کے مطابق ملزمان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
یاد رہے کہ پولیس نے ان چاروں ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، جنہوں نے اسلحہ کے زور پر ہمسایہ خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








