سندھ کے عوام فیصلہ سنا چکے، صوبے کی تقسیم کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی کوئی بھی کوشش مسترد کرتے ہیں، وفاق کے ساتھ ساتواں این ایف سی ایوارڈ جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی پر مزار قائد پر حاضری دی اور خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے اصولوں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو مشعل راہ بنانا چاہیے، اور اس وقت جب لوگ تقسیم کی بات کر رہے ہیں ہمیں اتحاد پر عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر دفاعی صلاحیت مضبوط کی، جس کی بدولت آج کوئی بھی دشمن ہم پر وار کرنے سے پہلے دس مرتبہ سوچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی کی قرارداد ‘سندھ ایک ہے’ کا مسودہ وفاقی اداروں اور ایوانِ صدر کو ارسال کردیا گیا
این ایف سی اور صوبائی وسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وفاق نے صوبوں کے وسائل منتقل کرنے یا این ایف سی کے بارے میں ایسی کوئی بات نہیں کی اور ساتواں این ایف سی ایوارڈ جاری رہے گا۔
سندھ کی تقسیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر قومی اسمبلی کوئی ایسی قرارداد پاس کرنے کی کوشش کرے گی، تو ہم اسے پہلے ہی مسترد کرتے ہیں کیونکہ صوبوں کی سرحدیں صرف آئینی ترمیم اور صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے ہی تبدیل ہو سکتی ہیں۔ قومی اسمبلی صوبوں کی قرارداد پاس کر بھی دے، مگر صدر دستخط نہیں کرستا، جب تک صوبائی اسمبلی پاس نہیں کرتی۔
انہوں نے منشیات کے خلاف عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور تمام ادارے اس کے خلاف سرگرم ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










