بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

سندھ اسمبلی کی قرارداد ‘سندھ ایک ہے’ کا مسودہ وفاقی اداروں اور ایوانِ صدر کو ارسال کردیا گیا

08 ستمبر, 2026 14:52

سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی تاریخی قرارداد سندھ ایک ہے کا مسودہ ایوانِ صدر، وزیراعظم سیکرٹریٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کو رسمی طور پر ارسال کر دیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے یہ مسودہ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹریز کو بھیج دیا ہے۔ اس بھیجے گئے خط میں دو ٹوک اور واضح اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2 سال کی توسیع

قانونی اور آئینی قواعد و ضوابط کے تحت تمام متعلقہ وفاقی ادارے اور حکام سندھ اسمبلی کی اس منظور کردہ قرارداد پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں، اور متعلقہ حکام کو اس پر 30 دن کے اندر اندر اپنا رسمی جواب جمع کرانا ہو گا۔

اگر اس مقررہ مدت کے اندر قرارداد پر عملدرآمد نہ ہوا یا کوئی جواب موصول نہ ہوا تو سندھ اسمبلی میں متعلقہ حکام کے خلاف تحریکِ استحقاق پیش کی جا سکتی ہے۔

آئینی ضوابط کے مطابق سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے پاس یہ مکمل اختیار موجود ہے کہ وہ عملدرآمد نہ کرنے والے متعلقہ حکام اور افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے ان سے جواب طلبی کر سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔