لاہور کی فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ

لاہور کی فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، رواں سال اب تک 10 ہزار سے زائد کیسز دائر ہو چکے ہیں۔
لاہور کی فیملی کورٹس میں خلع کے کیسز کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے، اور رواں سال کے دوران لاہور کی فیملی عدالتوں میں خلع کے 10 ہزار 904 کیسز دائر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبہ کو نکالنے سے روک دیا
اعداد و شمار کے مطابق ہر روز 45 سے زائد خواتین خلع کی درخواستیں دائر کر رہی ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی لڑکیوں کی اکثریت نے شادی کے ایک سال کے اندر ہی خلع کے لیے رجوع کیا ہے۔
خواتین کی جانب سے شوہر کے تشدد، نشے کے عادی ہونے، خرچہ نہ دینے، طبی مسائل اور پورے حقوق نہ دینے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وکلاء کا کہنا ہے کہ عدم برداشت، وسائل کی کمی اور سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال خلع کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجوہات ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








