کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، ایک ماہ کے بچے کا ہاتھ کاٹنا پڑ گیا

کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث غلط کینولا لگنے سے ایک ماہ کے بچے کا ہاتھ کاٹنا پڑ گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کا ایک اور المناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ماہ کے بچے عظمت اللہ کا ہاتھ کاٹنا پڑ گیا ہے۔ پولیس نے پیر آباد تھانے میں ڈاکٹر یاسر انعام اور عملے کے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان کی تیزاب گردی کی متاثرہ خاتون کا کراچی میں علاج کرانے کی ہدایت
والد کے مطابق وہ 31 اگست کو بچے کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹر یاسر انعام کے کہنے پر عملے نے بچے کے ہاتھ پر کینولا لگایا اور بینڈیج کی، اس دوران 6 سے 7 مرتبہ انجکشن لگائے گئے۔
والد کا کہنا تھا کہ چار دن بعد جب وہ دوبارہ اسپتال گئے تو بچے کا ہاتھ مکمل سیاہ ہو چکا تھا، اور ڈاکٹر نے دوائیاں دے کر کہا کہ انفیکشن ٹھیک ہو جائے گا، لیکن جب حالت بگڑی تو جناح اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ غلط کینولا لگنے سے شدید انفیکشن ہو گیا ہے اور اب بچے کا ہاتھ کاٹنا پڑے گا۔
اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مریض کے لواحقین کینولا لگا کر بغیر بتائے چلے گئے تھے اور اب وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








