پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں چار روزہ ورک ویک کی تجویز

Will Smart Lockdown Be Imposed or Not? Government Finally Announces Its Decision
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے ایندھن کے اخراجات میں کمی اور توانائی کے وسائل کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں چار روزہ ورک ویک کی تجویز پیش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت سرکاری و نجی دفاتر، اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں ہفتے کے دوران صرف چار روز کام ہوگا، جبکہ باقی تین دن ادارے بند رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار روزہ ورک ویک کی یہ تجویز پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث ایندھن کے اخراجات اور دیگر ادارہ جاتی اخراجات کم کرنے کے لیے سامنے آئی ہے۔ اس تجویز کا ذکر 14 ستمبر 2026 کو ہونے والے اجلاس کے منٹس میں بھی کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے متعلقہ محکموں اور اداروں کو مجوزہ نئے شیڈول کی تیاری کی ہدایات دی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی سرکاری نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت بعض ملازمین کو مخصوص دنوں میں دفتر آنے کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے، جبکہ دیگر ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ ملازمین کی حاضری، ورک فرام ہوم اور دفتری اوقات سے متعلق تفصیلات متعلقہ محکمے اپنی ضروریات کے مطابق طے کریں گے۔
حکام کے مطابق چار روزہ ورک ویک کی تجویز کا بنیادی مقصد پٹرولیم اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ بجلی، دفتری اخراجات اور دیگر انتظامی وسائل کی کھپت کو بھی کم کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ورک ویک کے ذریعے قومی سطح پر ایندھن اور توانائی کے استعمال کو محدود کرنے اور بڑھتی ہوئی مالیاتی لاگت کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
حتمی منظوری اور سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد چار روزہ ورک ویک کے نفاذ، اداروں کے شیڈول، ملازمین کی حاضری اور ورک فرام ہوم سے متعلق تفصیلی ہدایات سامنے آنے کی توقع ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











