موجودہ نظام کے تحت ملک نہیں چل سکتا، نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، مصطفی کمال

مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہے، موجودہ نظام کے تحت ملک مزید نہیں چل سکتا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہے، ملکی ترقی کے لیے نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور موجودہ نظام کے تحت ملک مزید نہیں چل سکتا۔
مصطفی کمال نے الزام عائد کیا کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جا رہا ہے۔ سندھ کو 18 سال میں 22 ہزار ارب روپے ملے لیکن کراچی میں پینے کا صاف پانی تک موجود نہیں ہے۔ اربوں روپے کا پانی چوری کر کے عوام کو ہی بیچا جا رہا ہے اور منشیات فروشوں نے کاروبار بند کر کے پانی کے ٹینکرز کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اس بار اسلام آباد کو بند نہیں کرنے دیں گے، ابھی بھی وقت ہے پی ٹی آئی بند گلی میں نہ جائے، وزیر داخلہ
انہوں نے کہا کہ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے، لیکن کراچی میں بچے مین ہول میں گر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی بدگوئیاں ان کے اقتدار کے خاتمے کی علامت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہم کیوں تباہ اور برباد ہو رہے ہیں، اور اگر بجٹ کے نمبرز دیکھیے جائیں تو ہمارا ملک غریب نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









