پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ کو 30 دن کے لیے نظر بند کردیا گیا

21 ستمبر, 2026 14:31

ڈپٹی کمشنر نے 9 مئی کے احتجاج اور روڈ بلاک میں ملوث ہونے کے الزام میں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ کو 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دونوں خواتین 14 بی اپر مال لاہور کی رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اس بار اسلام آباد کو بند نہیں کرنے دیں گے، ابھی بھی وقت ہے پی ٹی آئی بند گلی میں نہ جائے، وزیر داخلہ

سی سی پی او لاہور کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے یہ نظر بندی کا آرڈر جاری کیا۔ ڈیٹینشن آرڈر کے متن کے مطابق دونوں خواتین 9 مئی کے احتجاج اور روڈ بلاک میں ملوث رہیں اور انہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا اور پبلک میٹنگز کے ذریعے دوبارہ امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 96/23 سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔