پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں مثبت پیش رفت جاری ہے، اگست کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی جاری ہے، اگست کے مہینے میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ کر 316 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے یہ نئے اشاریے سال کی بلند ترین ماہانہ سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس اہم معاشی بہتری میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بیرون ملک منافع کی واپسی میں کمی واقع ہونے کے باعث بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں خاطر خواہ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں ہونے والا یہ اضافہ ملک میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور مجموعی معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











