MCB کا OKLA الیکٹرک اسکوٹر کے لیے صفر فیصد مارک اپ پلان

MCB بینک نے OKLA الیکٹرک اسکوٹر خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے صفر فیصد مارک اپ پر اقساطی سہولت متعارف کرائی ہے۔
بینک کے مطابق یہ پیشکش صرف MCB Visa کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہوگی اور 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اس سہولت کے تحت صارفین OKLA الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 12 ماہ تک ماہانہ اقساط میں ادا کرسکیں گے۔
بینک نے واضح کیا ہے کہ صفر فیصد مارک اپ کے باوجود صارفین کو شیڈول آف بینک چارجز کے تحت ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
جو صارفین زیادہ مدت میں رقم ادا کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے 36 ماہ تک کا اقساطی منصوبہ بھی دستیاب ہے، تاہم اس پر رعایتی مارک اپ ریٹ لاگو ہوگا۔
OKLA الیکٹرک اسکوٹر کی بکنگ یا مزید معلومات کے لیے صارفین MCB کی فراہم کردہ ہیلپ لائن 622-000-111 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ پیشکش کا اطلاق بینک کی شرائط و ضوابط کے تحت ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











