پاکستانیوں کیلئے لانگ رینج الیکٹرک بائیک متعارف، ماہانہ قسط 12 ہزار 300 روپے

پاکستانی صارفین کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکل کا نیا آپشن سامنے آگیا، VLEKTRA نے Velocity 180 Special Edition (180SE) متعارف کرادی ہے، جسے کمپنی نے طویل رینج والی الیکٹرک موٹر سائیکل کے طور پر پیش کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق Velocity 180SE کو ماہانہ 12 ہزار 300 روپے سے شروع ہونے والے اقساطی پلان کے تحت حاصل کیا جاسکتا ہے، جس میں 0 فیصد مارک اپ اور 24 ماہ تک فنانسنگ کی سہولت شامل ہے۔
کمپنی کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق 18 ماہ کے پلان میں صارف کو 198,000 روپے ڈاؤن پیمنٹ کرنا ہوگی، جس کے بعد ماہانہ 12,300 روپے کی اقساط ادا کرنا ہوں گی۔
VLEKTRA کا کہنا ہے کہ Velocity 180SE کو کم لاگت سفری سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین روایتی پیٹرول موٹر سائیکلوں پر انحصار کم کرسکیں۔
کمپنی نے اس موٹر سائیکل کو پاکستان کی لانگ رینج الیکٹرک موٹر سائیکل کے طور پر متعارف کرایا ہے اور اسے ان صارفین کے لیے پیش کیا ہے جو پیٹرول کے بجائے بجلی سے چلنے والی سواری اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
Velocity 180SE کی قیمت، اقساطی منصوبوں، دستیابی اور دیگر تفصیلات VLEKTRA کی موجودہ پیشکش اور شرائط کے مطابق حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











