منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

ایک سال کیلئے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز، حکومت کا جماعت اسلامی سے دوبارہ رابطہ

22 ستمبر, 2026 11:29

وفاقی حکومت نے ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے بھی جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے ایک بار پھر رابطہ کرکے لانگ مارچ روکنے پر زور دیا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم لیوی ایک سال کے لیے ختم کرنے کی تجویز بھی سامنے رکھی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی جلد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد پہنچنے سے قبل جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے معاملے پر پیش رفت کی توقع کی جارہی ہے۔

حکومتی وفد کی جانب سے جماعت اسلامی کو ایک بڑے عوامی ریلیف پیکیج کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پیکیج کی منظوری جماعت اسلامی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارشات سے مشروط ہوگی۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے معاملے پر مذاکرات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔ دونوں جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور لیوی میں کمی کے لیے تجاویز پر بات چیت کی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ اس کی احتجاجی مہم کا مرکزی نکتہ ہے، جبکہ جماعت نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔