وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت، صدر ٹرمپ کا خطاب میں پاکستانی وزیراعظم کے لیے تعریفی کلمات

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنرل اسمبلی ہال پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستانی وفد کے ہمراہ افتتاحی کارروائی اور عالمی رہنماؤں کے خطابات کے دوران موجود رہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار شخصیت قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران ان کی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









