خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی بازگشت، وفاقی حکومت کی مشاورت شروع

پی ٹی آئی کے احتجاج اور وفاق پر چڑھائی کے بیانات کے بعد وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے لیے آئینی شقوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے مختلف آئینی و قانونی امور پر مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے، جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کے خلاف کیے جانے والے جارحانہ اقدامات کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ کے لیے فنڈنگ کہاں سے آ رہی ہے؟ تحریک انصاف اندرونی تنازعات کا شکار
ذرائع کے مطابق صوبے میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال اور بعض رہنماؤں کی جانب سے وفاق پر چڑھائی کرنے کے اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا گیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 232 سے 236 تک کے تحت کسی بھی صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی اجازت دینے والی شقوں پر غور شروع کر دیا ہے۔
آئین کے مطابق گورنر راج کے نفاذ کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لینا لازمی قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اس حوالے سے صدر آصف زرداری اور تمام متعلقہ سیاسی شراکت داروں سے بھی تفصیلی مشاورت کریں گے، تاہم گورنر راج کے آپشن کو فی الحال سب سے آخری اقدام کے طور پر زیر غور رکھا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









