لانگ مارچ کے لیے فنڈنگ کہاں سے آ رہی ہے؟ تحریک انصاف اندرونی تنازعات کا شکار

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے شروع کی جانے والی فنڈ ریزنگ مہم پر سوالات اٹھ گئے، پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔
تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے متوقع لانگ مارچ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کا معاملہ ایک بڑا معمہ بن گیا ہے، جہاں یہ واضح نہیں ہو پا رہا کہ فنڈ ریزنگ مہم کس نے شروع کی، اس کا فیصلہ کس کا تھا اور اس کی اصل ذمہ داری کس کے پاس ہے۔
پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اس فنڈ ریزنگ سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی فنڈز یا بینک اکاؤنٹس چلانے سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے اور سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع پر ان کا نام غلط طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان کی رہائی کے لیے قومی تنصیبات بند کرنے کی دھمکیاں
جب پارٹی کا سیکریٹری جنرل ہی چندہ مہم کی ذمہ داریوں سے لاتعلق ہے تو ایک اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ فنڈ ریزنگ آخر کس کی منظوری اور کس کی نگرانی میں کی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ ماضی میں بھی ہمیشہ سوالات کی زد میں رہی ہے اور اب ایک بار پھر 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے شروع ہونے والی چندہ مہم نے وہی پرانے سوالات دوبارہ زندہ کر دیے ہیں کہ ملک کو احتجاج کے ذریعے مفلوج کرنے کے اس عمل کے پیچھے اصل کردار کس کا ہے، پیسہ کون بھی کہاں سے رہا ہے اور یہ فنڈز کس مقصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









