منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان کی رہائی کے لیے قومی تنصیبات بند کرنے کی دھمکیاں

22 ستمبر, 2026 11:07

تحریک انصاف خیبر پختونخوا حکومت کی وفاق کے خلاف مبینہ باغیانہ حکمت عملی آشکار ہو گئی ہے، جس میں قومی تنصیبات کو بند کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہٰی اور ایم این اے اقبال آفریدی کا ایک بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم اور کرک کی گیس بند کرنے کو واحد طریقہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس بار اسلام آباد کو بند نہیں کرنے دیں گے، ابھی بھی وقت ہے پی ٹی آئی بند گلی میں نہ جائے، وزیر داخلہ

فضل الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس جتنے بھی کارڈ ہیں، اگر ورکر ان پر بیٹھ گئے اور صوبائی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہو گئی تو وہ جیت جائیں گے۔ اس بیان کی تائید کرتے ہوئے اقبال آفریدی نے کہا کہ یہ سب انشاء اللہ کر کے دکھائیں گے۔

سیاسی حلقوں اور مبصرین نے ارکان اسمبلی کے فیڈریشن کے خلاف ان بیانات کو ایک سنگین اور باغیانہ معاملہ قرار دیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ورسک، تربیلا ڈیم اور گیس سپلائی بند کرنے جیسی دھمکیوں کے بعد حکومت کے پاس گورنر راج کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں بچتا، کیونکہ قومی تنصیبات اور وسائل کو سیاسی مطالبات منوانے کے لیے استعمال کرنے کی دھمکیاں کھلی بغاوت کے مترادف ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔