بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

امریکہ اور ایران کے وفود کی طویل ملاقات، کسی معاہدے پر اتفاق کا امکان ہے، ٹرمپ

23 ستمبر, 2026 09:41

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں تیزی آئی ہے اور کسی معاہدے پر اتفاق ہو سکتا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر امریکی فوج ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بھی بنا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر خلیجی تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ ایک کثیر الجہتی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان تقریباً تین گھنٹے تک طویل ملاقات ہوئی ہے، جو بہت اچھے ماحول میں انجام پائی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان جلد ہی ایک اور ملاقات بھی شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارحیت جاری رہی تو امریکہ کو مزید شدید اور غیر متوقع دھچکے دیں گے، ایرانی افواج

ادھر امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ فریقین کے درمیان ثالثوں کے ذریعے طویل اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی جبکہ قطر اور پاکستان نے اس بات چیت میں ثالث کا کردار ادا کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔