بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

پنجاب حکومت کا قیام امن کے لیے چار اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

23 ستمبر, 2026 12:51

پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں 5 اکتوبر تک رینجرز کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے قیامِ امن کے مشن کے تحت وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں صوبے کے چار اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس دیا گیا

ان اضلاع میں رینجرز کے دستے 5 اکتوبر تک تعینات ہوں گے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کے مطابق راولپنڈی میں رینجرز کی 3 کمپنیوں، اٹک میں 5 ونگز جبکہ جہلم اور میانوالی میں ایک ایک کمپنی تعینات کی جائے گی۔ رینجرز کی تعیناتی کا یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔