گولان ہائٹس ذاتی اثاثہ نہیں جو کسی کے حوالے کردیا جائے، مسئلہ اسرائیل ہے، شام نہیں : شامی صدر

شامی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے صدارتی محل اور ہوائی اڈوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اصل مسئلہ شام میں نہیں بلکہ اسرائیل میں ہے۔
شامی صدر احمد الشرع نے اٹلانٹک کونسل میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں مذاق میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ گولان ہائٹس کی طرح نیو جرسی کو بھی اسرائیل کے حوالے کر دیں کیونکہ نیو جرسی میں ڈیموکریٹس رہتے ہیں، جو ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیتے، جبکہ ٹرمپ کے پاس گولان ہائٹس کی ملکیت نہیں ہے، جو وہ کسی کو دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : اگر جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہوتا تو این پی ٹی میں شامل نہ ہوتے، ایرانی صدر
انہوں نے واضح کیا کہ گولان ہائٹس کے اصل مالک وہاں کے اپنے لوگ ہیں اور یہ نہ تو شامی صدر کا اور نہ ہی کسی اور کا ذاتی اثاثہ ہے کہ اسے دوسروں کے حوالے کر دیا جائے۔
شامی صدر نے بتایا کہ اس مذاق سے ہٹ کر حقیقت یہ ہے کہ ان کے صدارتی محل پر بھی اسرائیل کی جانب سے دو مرتبہ بمباری کی جا چکی ہے اور ان کے ہوائی اڈوں کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح کی کارروائیوں سے اسرائیلی شہریوں کو تحفظ مل سکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، برطانیہ اور لبنان کے ساتھ ان کے تعلقات انتہائی کامیاب ہیں اور اصل مسئلہ شام کے اندر نہیں بلکہ اسرائیل کی پالیسیوں میں مضمر ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










