بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک میں مصروف دن، شام کے صدر اور آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقاتیں متوقع

23 ستمبر, 2026 13:59

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے دورہ امریکا کے دوران آج نیویارک میں مختلف اہم مصروفیات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی شام کے صدر احمد الشرع اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے الگ الگ دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس ڈیکلریشن آن رائٹ ٹو ڈویلپمنٹ کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے، جس سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے دورۂ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔