سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی، بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 9 دہشت گرد ہلاک

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران بھرپور کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایک سیکیورٹی چوکی پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور انتہائی مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک
اس کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی علاقوں میں پتا لگایا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے ان کا بھرپور تعاقب کرتے ہوئے مزید 7 خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
فائرنگ کے اس شدید تبادلے کے دوران سیکیورٹِی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹِی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ صوبے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











