بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

23 ستمبر, 2026 12:21

ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع تربت کے علاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے دیگر دہشتگردوں کا تعاقب کرنے کے لیے علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیوں کا سلسلہ بلکل غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔