بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

امریکی جارحیت پر خاموشی ناقابل قبول ہے، ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی دہرے معیار پر شدید تنقید

23 ستمبر, 2026 15:10

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے دوران فرانسیسی دہرے معیار اور خطے میں مداخلت پر شدید تنقید کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں نوئل بارو اور ڈچ وزیر خارجہ ٹوم ڈی بروین سے ملاقات کی۔

اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیانات میں ایرانی وزیر خارجہ نے فرانس کے مداخلت پسندانہ مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سفارت خانے کو ملکی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی اسٹریٹجک مایوسی ہے، ایرانی عسکری حکام

انہوں نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے دہرے معیار کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک ایک طرف قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کا دعویٰ کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مجرمانہ اور جارحانہ کارروائیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں یا ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پیرس انسانی حقوق کا علمبردار ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا، جب تک وہ ایرانی عوام کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے جرائم پر خاموش ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔