اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات، امن کیلئے سفارتکاری پر زور

اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسویں اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں موجود نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ باضابطہ ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سطح پر رونما ہونے والی اہم پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا ایران سے جوہری تعاون بحال کرنے اور پڑوسی ممالک پر حملے روکنے کا مطالبہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے باہمی گفت و شنید، سفارتکاری اور مسلسل رابطے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
ملاقات میں دونوں اطراف کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مستقبل میں بھی آپس میں قریبی رابطے برقرار رکھیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










