جنگی جہاز ابراہم لنکن کے ملاحوں نے 8 بار خودکشی کی کوشش کی، امریکی بحریہ

امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں طویل ترین تعیناتی کے دوران ابراہم لنکن کے ملاحوں کی جانب سے خودکشی کی 8 کوششیں کی گئیں۔
امریکی بحریہ نے ایک سرکاری خط کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کے عملے سے تعلق رکھنے والے ملاحوں کی طرف سے خودکشی کی 8 کوششیں ریکارڈ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے والے 115 جہازوں کو رخ موڑنے پر مجبور کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ
یہ واقعات جہاز کی مشرق وسطیٰ میں طویل ترین تعیناتی اور جنگی حالات کے دوران پیش آئے۔ امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کاؤ نے نیویارک سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرسٹن جلیبرینڈ کے نام ایک خط میں ان اعداد و شمار کی باضابطہ تصدیق کی اور بتایا کہ ان تمام کوششوں کے دوران کسی بھی ملاح کی جان نہیں گئی اور کوئی ہلاکت ریکارڈ پر نہیں آئی۔
یہ خط سب سے پہلے ایک معروف امریکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا تھا، جس کا بعد میں دیگر امریکی میڈیا اداروں نے بھی جائزہ لیا۔
ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ اب مشرق وسطیٰ کا خطہ چھوڑ کر اپنی بنیادی سمندری حدود کی طرف واپس روانہ ہو رہا ہے، جو کہ کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












