جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

پنجاب میں نئے تعلیمی نصاب کی منظوری، پہلی سے بارہویں جماعت تک کیلئے اے آئی کورس طلب

24 ستمبر, 2026 12:47

مریم نواز نے تعلیمی اصلاحات پر ہونے والے اجلاس میں صوبے کے لیے نئے نصاب کی منظوری دے دی، جبکہ پہلی سے بارہویں جماعت تک مصنوعی ذہانت کا نصاب طلب کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے نصاب کی منظوری دے دی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پہلی سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طلباء کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نصاب تیار کر کے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے پہلی بار ذہنی صحت کی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا تاکہ وہ طلبا کی نفسیات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں روزانہ 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار

اجلاس کے دوران اسکولوں میں طلباء کو دی جانے والی جسمانی سزاؤں کے مکمل خاتمے کے لیے قانون سازی کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور جسمانی سزا کے متبادل کے طور پر کلاس رومز میں ڈسپلن کارنر بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے طلبا کی سہولت کے لیے آن لائن کونسلنگ کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیمی ماڈل دیکھنا چاہتی ہیں، اس لیے اے آئی نصاب کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں جدید لیبز بنانے پر بھی پوری توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، اب صرف وسائل کا ضیاع سختی سے روکا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔