درد کش ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کا بے جا استعمال گردوں کیلئے خطرناک

ایک تحقیق میں درد کش ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کے خود سے، بار بار یا طویل عرصے تک استعمال کے ممکنہ نقصانات سے خبردار کیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق درد کش ادویات کا غیر ضروری یا طویل استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ اینٹی بائیوٹکس کے بے جا استعمال سے جراثیم میں ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ عام وائرل بیماریوں کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹکس استعمال نہ کی جائیں۔
ماہرین نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پہلے استعمال کے بعد بچ جانے والی اینٹی بائیوٹک خود سے دوبارہ نہ لی جائے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کسی دوسرے شخص کو استعمال کرنے کا مشورہ بھی نہ دیا جائے۔
محققین نے ڈاکٹروں کو بھی درد کش ادویات صرف ضرورت کے مطابق، مؤثر ترین کم مقدار اور مناسب ترین مختصر مدت کیلئے تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹکس صرف اس وقت استعمال کی جانی چاہئیں جب طبی طور پر ان کی ضرورت ہو۔
گردوں کے مریضوں، مناسب مقدار میں پانی نہ پینے والے افراد اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کیلئے ادویات کے استعمال میں خصوصی احتیاط ضروری قرار دی گئی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












