گھر والوں کے ساتھ کھانا بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مددگار قرار

Big Problem Solved!!! Scientists Give Good News to Diabetes Patients
ایسے افراد جنہیں ٹائپ 2 ذیابیطس نہیں لیکن ان کے خون میں شوگر کی سطح معمول سے زیادہ رہتی ہے، انہیں عموماً پری ڈائبیٹیز کے زمرے میں رکھا جاتا ہے اور ان میں مستقبل میں مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ایک طبی تحقیق میں بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھنے کے ایک آسان طریقے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
تحقیق کے مطابق گھر والوں یا قریبی افراد کے ساتھ کھانا کھانے سے خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کو کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
جرنل ’سائنس ایڈوانسز‘ میں شائع تحقیق کے مطابق گھر والوں کے ساتھ کھانا کھانے والے افراد میں تنہا کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں بلڈ شوگر کی سطح میں نسبتاً کم اضافہ دیکھا گیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹس والی غذا کھانے کے باوجود گھر والوں کے ساتھ کھانے والے افراد میں گلوکوز کی سطح میں نسبتاً معمولی اضافہ ہوا اور یہ سطح زیادہ تیزی سے معمول پر واپس آئی۔
محققین کے مطابق نتائج سے اس بات کی جانب اشارہ ملتا ہے کہ سماجی میل جول جسم کے اندرونی نظام کو خود کو بہتر انداز میں منظم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ قریبی لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے کا تعلق جسمانی درجہ حرارت کو منظم رکھنے اور تناؤ میں کمی جیسے عوامل سے ہوسکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے کیلئے صرف یہ دیکھنا کافی نہیں کہ کیا کھایا جا رہا ہے بلکہ کھانے کے ماحول اور ساتھ موجود لوگوں کو بھی مدنظر رکھنا اہم ہوسکتا ہے۔
تاہم ماہرین کے مطابق اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانا طبی علاج، متوازن غذا یا جسمانی سرگرمی کا متبادل نہیں ہے بلکہ صحت مند طرز زندگی کے ساتھ ایک اضافی مثبت عادت ہوسکتی ہے۔
بلڈ شوگر کو معمول کی سطح پر رکھنا اہم ہے کیونکہ طویل عرصے تک خون میں شوگر کی زیادہ مقدار ٹائپ 2 ذیابیطس اور امراض قلب سمیت مختلف طبی مسائل کے خطرے سے منسلک ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











