پیر، 28-ستمبر،2026
پیر 1448/04/17هـ (28-09-2026م)

آزاد کشمیر کے فسادی جھتے کے گرفتار کارندے نے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا

28 ستمبر, 2026 11:41

آزاد کشمیر میں پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث گرفتار کارندے نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مظفرآباد میں پولیس پر حملہ کیا، جس میں کئی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

آزاد کشمیر کے امن کو نقصان پہنچانے والے فسادی جتھے کے پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ایک اور اہم ثبوت سامنے آ گیا ہے۔ اس گروہ کے گرفتار کارندے جواد مظفر نے اپنی پُرتشدد کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدلنے کی سازش کر رہا ہے، اسحاق ڈار

ملزم نے بتایا کہ گزشتہ سال انہوں نے چمیاٹی مظفرآباد میں پولیس پر حملہ کر کے شدید تشدد کیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس اشتعال انگیزی کے دوران ان کے پاس لوہے اور لکڑی کے ڈنڈے موجود تھے جبکہ ان کے بہت سے کارکن مسلح بھی تھے۔

گرفتار کارندے نے مزید بتایا کہ دہشت گرد قیادت کے گمراہ کن بیانیے کے نتیجے میں وہ اور ان کے ساتھی ان پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہوئے۔

جواد مظفر نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فسادی جتھے سے مکمل طور پر دور رہیں اور کسی بھی پُرتشدد کارروائی کا حصہ نہ بنیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔