خیبر پختونخوا کے شہریوں کا وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار، انتشاری سیاست مسترد کردی

خیبر پختونخوا کے شہریوں نے تحریک انصاف کی انتشاری سیاست اور مسلسل سڑکوں کی بندش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو مسترد کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کی انتشار انگیز سیاست سے تنگ آ کر خیبر پختونخوا کے عام شہریوں نے وزیراعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور صوبے کی ابتر صورتحال پر شدید تنقید کی ہے۔
شہریوں نے سیاسی احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے سڑکیں بند کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو روزمرہ کی مشکلات کے بجائے اب صرف امن اور معمولات زندگی کی بحالی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی طرف پی ٹی آئی کی یہ آخری کوشش ہے، دوبارہ رخ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے: خواجہ آصف
شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی سیاسی کشمکش نہیں بلکہ صوبے میں امن اور سڑکوں کی مکمل بحالی درکار ہے۔
عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے صرف شر و فساد پھیلانے والے لوگ ہیں اور یہ کبھی امن نہیں لا سکتے کیونکہ یہ ایک ایسی شرپسند جماعت ہے، جو ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل زہر اگلتی ہے۔
شہریوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر صوبے کے حالات ہمارے لیے ٹھیک نہیں کیے جا سکتے تو ہمیں عمران خان کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











