میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا معاملہ تاخیر کا شکار

کراچی میں میر رضا کیس کو ساٹھ روز مکمل ہونے کے باوجود جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے پر کارروائی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔
کراچی کے میر رضا کیس کو ساٹھ روز بیت چکے ہیں لیکن لواحقین تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔ اس معاملے پر پہلے لواحقین کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا تھا، جس کو ایک ماہ مکمل ہو چکا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی اب تک گیارہ سماعتیں ہو چکی ہیں اور آج بارہویں سماعت ہونا تھی، جس میں سینتیس سرکاری اور نجی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ آج مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جانے کا امکان تھا۔
کمیشن کی مدت ختم ہونے کے باعث کارروائی دو اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست تاحال سندھ حکومت نے منظور نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیئن گیمز کرکٹ، بارش کے باعث پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ منسوخ
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کمیشن کی توسیع کی سمری منظور کر لی ہے لیکن اب اس کی توثیق سندھ کابینہ کی جانب سے کی جانی باقی ہے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد آج یا کل تک نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد کمیشن اپنی کارروائی دوبارہ جاری رکھے گا۔
ساٹھ روز گزرنے کے باوجود میر رضا کی موت خودکشی ہے یا قتل، یہ سوال تاحال برقرار ہے کیونکہ نہ تو پہلی پولیس تفتیشی ٹیم اور نہ ہی دوسری تفتیشی ٹیم اب تک اس واقعے کی حتمی حقیقت سامنے لانے میں کامیاب ہو سکی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








