پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں صرف وزرائے اعلیٰ بدلے، عوام کی قسمت نہیں، امیر مقام

امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تیرہ سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن تبدیلی سرکار نے عوام کی قسمت بدلنے کے بجائے صرف وزرائے اعلیٰ بدلے ہیں۔
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے موجودہ حالات پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے حالات سب کے سامنے عیاں ہیں اور تحریک انصاف کو اس صوبے پر حکومت کرتے ہوئے تیرہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس طویل عرصے میں بھی اسپتالوں میں بنیادی ادویات تک موجود نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس وقت شدید دہشت گردی کا سامنا ہے اور صوبے میں کئی ایسے نو گو ایریاز بن چکے ہیں، جہاں عام آدمی جا بھی نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی طرف پی ٹی آئی کی یہ آخری کوشش ہے، دوبارہ رخ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے: خواجہ آصف
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے صرف اپنے وزرائے اعلیٰ تبدیل کیے ہیں، لیکن غریب عوام کی قسمت میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی۔
امیر مقام نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت صرف لوٹ مار میں مصروف ہے اور سہیل آفریدی کا تو یہ ایجنڈا ہی نہیں ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کام کریں کیونکہ ان کا واحد مقصد صرف ایک خاص قیدی کی رہائی اور دھرنے دینا ہے۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ حکومت بہت جلد ایک تفصیلی وائٹ پیپر لائے گی، جس میں اس صوبائی حکومت کی تمام کرتوتوں اور حقائق کو بے نقاب کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








