اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضۂ رسول ﷺ پر حاضری؛ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

مدینہ منورہ: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں مدینہ منورہ آمد پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، نوافل ادا کیے اور پاکستان میں امن، خوشحالی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
نائب وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے علاقائی امن، سلامتی اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اسحاق ڈار سعودی عرب میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق اجلاس میں موجودہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور معاہدے کے تحت تعاون پر غور کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











