پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

سرکاری افسران کو غیر ملکی شہریت ظاہر کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

05 اکتوبر, 2026 10:03

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کو اپنی اور زیرکفالت افراد کی غیر ملکی یا دوہری شہریت سے متعلق تفصیلات ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری مراسلے میں غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی سمیت متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

افسران کو اپنے زیرکفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ نئے قواعد کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے غیر ملکی شہریت سے متعلق معلومات کا سالانہ اعلان بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مقررہ مدت میں معلومات فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف سول سرونٹس (ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت محکمانہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔

غلط یا جعلی معلومات فراہم کرنا بھی قواعد کی خلاف ورزی تصور ہوگا اور اس پر تادیبی کارروائی ہوسکتی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو بھی اپنے متعلقہ محکموں میں ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔