پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور دہشت گردی کا عروج، عوام کا صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

05 اکتوبر, 2026 14:17

خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت گردی کی ابتر صورتحال پر عوام شدید سراپا احتجاج ہیں، صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

صوبے کے شہریوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کا جنازہ نکل چکا ہے اور دہشت گردی عروج پر ہے، لیکن صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ صرف دھرنوں، انتشار اور احتجاجی سیاست تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ صوبے میں چاہے تعلیمی نظام ہو، صحت کی سہولیات ہوں یا سڑکوں کا انفراسٹرکچر، ایک بھی شعبہ بہتر حالت میں نہیں ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ملٹری آپریشنز کو مسترد کرتے ہیں، بند کمروں کے فیصلوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا، سہیل آفریدی

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق فوری طور پر اس نااہل صوبائی حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اسے گھر بھیجے کیونکہ یہ لوگ اس اہم عہدے کے قابل نہیں ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ صوبے کے حکمران اپنی اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے عوام میں نفرت، انتشار اور عداوت کو مسلسل ہوا دے رہے ہیں، وہ کھلے عام دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور معصوم شہریوں کو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔