محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی امن، سکون اور جان و مال کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات، شاہراہوں یا کسی بھی کھلی جگہ پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس یا اکٹھ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اقوام متحدہ کا اعزاز حاصل کرنے مسقط روانہ
اس کے علاوہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کے لیے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔
عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت سے منعقد ہونے والی تمام تقریبات بھی اس دفعہ 144 سے مستثنیٰ ہوں گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










