منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنے اور مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش

06 اکتوبر, 2026 15:28

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ترک کریں اور حکومتی پلیٹ فارم پر بیٹھ کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں۔

اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ یہ انتہائی اہم انفراسٹرکچر کا منصوبہ صرف ایک ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا، جس پر مجموعی طور پر ایک ارب 45 کروڑ 48 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اس منصوبے کے تحت شہر کے مصروف ترین کشمیر چوک پر ایک جدید 3 رویہ انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، جس کی تکمیل سے اس چوک پر روزانہ کی بنیاد پر لگنے والے ٹریفک جام کے سنگین مسائل ہمیشہ کے لیے حل ہو جائیں گے۔

وزیراعظم نے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کو اس منصوبے کو صرف ایک ماہ میں مکمل کرنے کے عزم پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جان بوجھ کر مذاکرات ناکام بنائے، طلال چوہدری

تقریب سے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایک بار پھر ملک میں دھرنوں اور لانگ مارچ کا بھیانک سایہ نمودار ہو رہا ہے اور اگر سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی سنجیدہ کوششوں کو سبوتاژ کیا گیا تو اس کا سب سے پہلا اور براہِ راست نشانہ ملکی معیشت بنے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاجی دھرنوں اور مارچز کے باعث ملک میں برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ کا پورا عمل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور اگر مزدور اور انجینئرز وقت پر اپنے کارخانوں اور دفاتر نہ پہنچ سکے تو اس کا نقصان صرف پاکستان کو اٹھانا پڑے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑے الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں، دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ترک کریں اور لانگ مارچ ختم کرنے کے بعد حکومتی پلیٹ فارم پر بیٹھ کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔