بدھ، 7-اکتوبر،2026
بدھ 1448/04/26هـ (07-10-2026م)

آزادی کشمیر کی عظیم مجاہدہ حسین شہید کا آج 79واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

07 اکتوبر, 2026 12:29

آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شجاعت کی لازوال مثال قائم کرنے والی مجاہدہ حسین بی بی شہید کا 79واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

ہے۔ سنہ 1947 میں مجاہدہ حسین شہید نے آزادی کشمیر کے لیے عزم، ہمت اور دلیری کی نئی داستان رقم کی تھی۔ مجاہدہ حسین شہید 5 آزاد کشمیر رجمنٹ میں سپاہی کے طور پر بھرتی ہوئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان

4 اور 5 اکتوبر 1947 کی درمیانی شب مجاہدہ حسین شہید اس ہراول دستے کا حصہ بنیں، جس کے پاس چند ہی تلواریں اور بندوقیں تھیں۔

دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے مجاہدہ حسین شہید نے 7 اکتوبر 1947 کو جام شہادت نوش کیا۔ مجاہدہ حسین شہید کو ان کی عظیم قربانی کے اعتراف میں تمغہ مجاہد حیدری سے نوازا گیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔