خیبر پختونخوا میں مہنگائی اور بدامنی کی خلاف شدید احتجاجی مظاہرے

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔
خیبرپختونخوا میں مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے خلاف شہری صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں متحدہ ٹریڈ یونین اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی، بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، وزیر اعظم
احتجاجی ریلی میں متحدہ ٹریڈ یونین کے صدر اسفند یار خان، جنرل سیکریٹری غلام حسین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ٹائر جلا کر مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرین کی جانب سے صوبائی حکومت سے خیبر پختونخوا میں امن قائم کرنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان، مہنگائی اور بیروزگاری سنگین مسئلہ بن چکے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی توجہ احتجاجی سیاست پر مرکوز ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








