پاک فوج اور حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے ضلع ژوب میں جدید آئی ٹی ہب کا افتتاح

بلوچستان کے ضلع ژوب میں نوجوانوں کے لیے جدید آئی ٹی ہب قائم کر دیا گیا، جو ڈیجیٹل خواندگی اور روزگار کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں جدید آئی ٹی ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو نوجوانوں کے لیے جدید ہنر اور روزگار کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
پاک فوج، فرنٹیئر کور بلوچستان اور حکومتی تعاون سے یہ اہم منصوبہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔
یہ اقدام ژوب جیسے دورافتادہ علاقے میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے میں مددگار ہے۔
ژوب کا نیا آئی ٹی سینٹر علاقے میں روزگار کے نئے اور بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ جدید سہولیات فراہم کرنے والا یہ منصوبہ بلوچستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی سمت ایک اہم ترین قدم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








